عمران یعقوب منہاس کراچی پولیس کے نئے چیف مقرر

کراچی: اے آئی جی غلام نبی میمن کو تبدیل کرکے عمران یعقوب منہاس کو کراچی پولیس کا نیا ایڈیشنل آئی جی تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی کو عہدے سے ہٹا کر ان کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمران یعقوب منہاس نئے کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمران یعقوب منہاس کے تقرر کی منظوری دی تھی۔

قبل ازیں عمران یعقوب منہاس ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے۔

Additional IG KarachiAppointImran Yaqoob Minhas