بزدل کھلاڑیوں کی 120 رنز پر بھی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، عمران نذیر

لاہور: پاکستان کے سابق جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں امریکا اور بھارت سے ہارنے والی پاکستان ٹیم کو بزدل قرار دے دیا۔
پاکستان ٹیم کی مسلسل بری کارکردگی پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہیں وہیں سابق کرکٹرز بھی کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں 120 رنز کا ہدف تھا اور ٹیم کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔
سابق کرکٹر نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بزدل قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ دلیری سے کھیلی جاتی ہے، اس طرح کھیل کر جیت نہیں حاصل کی جاتی ہے، ہمارے پاس اسکلز نہیں ہیں۔
عمران نذیر نے کرکٹ بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ورلڈکپ سے 10 سے 12دن پہلے کوچز ہائر کیے جاتے ہیں، وہ کہتے ہیں اتنے کم دن میں ہم کیا سکھا دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ آپ کے 8 کھلاڑی 40 نہیں بناسکے۔

 

Imran Nazirmedia talkPakistan Former CricketerPakistan vs IndiaT20 worldcup