عدم پیشی پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج

لاہور: عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی عدم پیشی پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت میں عمران خان کے پیش ہوکر وضاحت نہ دینے کی صورت میں توہین عدالت کا نوٹس دینے کاعندیہ دیا تھا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں آکر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہوگی، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وقت دے دیں، عمران خان سے ہدایت لینا چاہتا ہوں، اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت ساڑھے 6 بجے تک ملتوی کردی تھی۔
تاہم عمران خان ساڑھے 6 بجے بھی عدالت پیش نہ ہوئے تو لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

Imran Khanlahore High CourtPTI ChairmanSecurity Bail Application Rejected