لاہور: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے۔
جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ ڈاکٹر سجاد گورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا میڈیکو لیگل کیا، فارنزک ڈاکٹر فرحت سلطانہ بھی میڈیکل ٹیم میں شامل تھیں۔
جناح اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جب عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھے، ان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی، دائیں ٹانگ پر گولی چھوکر گزری، دوسری گولی نے بائیں ٹانگ کی ہڈی کو متاثر کیا۔
انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے ہیں۔