اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا، بھارت کے اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیا، دنیا کے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطے کررہا ہوں، بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کی کوشش کی، اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے، 25 ہزار بھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرنا غیر قانونی ہے۔