عمران خان کے دونوں بیٹوں کی لاہور آمد، والد سے ملاقات

لاہور: پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے والد کی عیادت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
دھیان رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد عمران خان نے لندن میں موجود اپنے بیٹوں سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور انہیں حوصلہ دیا تھا۔
اب اطلاعات ہیں کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ گئے ہیں۔
قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کردیا تھا۔
عمران خان بڑے حوصلے اور مسکراہٹ کے ساتھ بیٹوں سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے حملے میں بچایا۔

Meet FatherPTI Chairman Imran KhanSons Arrive in Pakistan