پشاور: عدالت عالیہ میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی، جس کے لیے وہ خود عدالت گئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس قیصر رشید نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کی آمد پر عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے بھی روک دیا گیا۔
بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت تین ہفتوں کے لیے منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔