پاکستان کے عوام اور حکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں، وزیراعظم

کابل: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں، دورے کا مقصد یہ یقین دلانا ہے کہ پاکستان قیام امن کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 50 اور 60 کی دہائی میں کابل خطے میں پسندیدہ تفریحی مقام تھا، بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا۔
اس موقع پر افغانستان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعاون علاقائی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، آزادی اظہار رائے کے حوالے سے منفی اور مثبت رویوں میں تفریق ہونا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان گئے ہیں، جہاں کابل پہنچنے پر ایئرپورٹ پر افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جب کہ صدارتی محل میں وزیراعظم کا سرخ قالین استقبال کیا گیا۔

PM Imran KhanPress conferenceTour of Afghanistan