عمران خان 7 نئے مقدمات میں گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 نئے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
عمران خان کے خلاف 28 ستمبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا، پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا نہ کرنے پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے 7 نئے کیسز میں عمران خان کو گرفتار کر لیا۔
دھیان رہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے پر عمران خان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

7 New CasesArrestedImran KhanJudicial remandPTI Founder