اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کووڈ 19 کیسز کم ہوئے، بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں ہسپتالوں میں کیسز اور ڈیتھ ریٹ بھی کم ہوا ہے، یہ سب اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں اور عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، گزشتہ عید کی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی مت کریں، انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائے۔