اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان وفاقی وزراء پر برہم ہوگئے اور کہا کہ کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت سب کی ہے، حکومتی مفاد ہی سب کا مفاد ہونا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اونرشپ لیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنے لیے کھیلنے کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، بڑا کھلاڑی وہی بنتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔