کراچی: جہانگیر خان نے اسکواش کی دُنیا میں وطن عزیز کا نام بے پناہ روشن کیا ہے۔ ان جیسا کوئی دوسرا کھلاڑی اسکواش کی دُنیا میں پیدا نہیں ہوا۔
جہانگیر خان اگلے 5 سال کے لیے بھی عمران خان کو حکومت میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسکواش کے عظیم سابق کھلاڑی جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان اور جاوید میانداد کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو میں میچ دیکھنے گراؤنڈ جایا کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایمان داری پر کوئی شک نہیں، لیکن ان کی ٹیم اچھی نہیں، انہوں نے اگلے 5 سال بھی وزیراعظم عمران خان کو ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شعیب اختر، عبدالرزاق اور سکندر بخت نے بھی اپنے تجزیے پیش کیے جب کہ علی میر نے کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد کے پرستار کے روپ میں خوب ہنسایا۔