حج 2025 کے حوالے سے اہم پیش رفت، کرایوں میں بڑی کمی

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کو حج 2025 کے اخراجات میں کمی سے متعلق پہلی اور اہم کامیابی مل گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کو فضائی سفر پر ہر حاجی کو 50 ڈالر کم ادا کرنا ہوں گے، گزشتہ برس وزارت مذہبی امور نے ہر حاجی کا کرایہ 850 ڈالر کردیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے سے 800 ڈالر فی حاجی کرایہ طے کرلیا جب کہ وزارت مذہبی امور نے 35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے۔
سعودی ایئرلائن بھی 35 ہزار مسافروں کو حجاز مقدس لے کر جائے گی۔

Hajj 2025Important ProgressMajor Reduction in fares