اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے فوری 23 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی صورت حال پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، آزاد کشمیر کے وزرا اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی جب کہ وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما بھی اجلاس میں شریک تھے۔
دوران اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورت حال کا مفصل جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔
وزیراعظم کی منظوری پر کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
دھیان رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔