آئی ایم ایف کا پاکستان پر شرح سود پھر بڑھانے پر زور

اسلام آباد: ایک بار پھر آئی ایم ایف نے پاکستان پر شرح سود میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کی علاقائی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں اگلے مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.5 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی تھی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں شرح سود مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان، مصر اور تیونس میں مہنگائی میں اضافہ جاری ہے، مہنگائی کے زیادہ دباؤ والے ممالک میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔

IMFIncrease Interest rate againUrges Pakistan