غریبوں کو ریلیف دینگے، آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے، اگر صاحب ثروت لوگ ہیں تو ان پر ٹیکس لگے گا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں، سالانہ 12 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث ملک میں ایک ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 84روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

Finance MinisterIMF Program resumeMiftah ismail