واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے صدر دفتر کے باہر انوکھا احتجاج سامنے آیا ہے۔
امریکا میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان نے منفرد احتجاج کیا۔
واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں ماحولیات کے کارکنوں نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت عالمی رہنماؤں کے پتلے بناکر احتجاج کیا۔
مظاہرے میں شریک افراد نے امیر ترین ممالک سے موسمیاتی تبدیلی کے لیے مختص کیے گئے 100 ارب ڈالر کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ سنگین موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، جن کے ازحد نقصانات سامنے آرہے ہیں، اگر اس صورت حال کا سدباب نہ کیا گیا تو اگلے وقتوں میں حالات مزید گمبھیر ہوسکتے ہیں۔