تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر اعجاز قریشی کا انتقال

لاہور: تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب کو دو روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ 92 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔
ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے جناح پارک ایف 2 نزد لکاس اسکول جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی چیئرمین اردو ڈائجسٹ اور کاروان علم فاؤنڈیشن کے بانی اور ممتاز صحافی الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی تھے۔

#IjazHassanQureshi#PakistanMovementworker