آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

کراچی: آئی جی سمیت سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران نے چھٹیوں پر جانے پر غور شروع کردیا ہے، جب کہ ایڈیشنل آئی جی نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی ممکنہ وجہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے بعد پیدا ہونے والی صورت حال ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، اتوار کے دن پی ڈی ایم اے کا جلسہ منعقد ہوا تھا، جلسے کے اگلے روز کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا۔
یاد رہے کہ آج بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ہوا، میں اس پر شرمندہ ہوں اور منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں۔

IG SindhMushtaq Maharآئی جی سندھ