رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں اجتماعی افطار ہوگی

ریاض: مسجد نبوی میں زائرین 2 سال بعد رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کرسکیں گے۔
مسجد نبوی کے امور کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے مسجد نبوی میں رواں سال رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا وبا کے باعث اجتماعی افطاری پر 2 سال سے پابندی عائد تھی۔
مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے رواں برس رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کی اجازت دے دی ہے۔ اجتماعی افطاری کے دوران کچھ ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔
ایجنسی کے مطابق اگر سماجی فاصلے کی پابندی برقرار رہی تو ایک دسترخوان پر زیادہ سے زیادہ 5 افراد کو بیٹھ کر افطاری کرنے کی اجازت ہوگی۔ سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کی صورت میں ایک دسترخوان پر12 افراد افطاری کرسکیں گے۔
ایجنسی نے مسجد نبوی میں اجتماعی افطاری کرانے کی خواہش مند کمپنیوں اور افراد کو پرمٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

IftaarMasjid e NabviRamadan ul MubarakResume