عدالت میں گواہی دیتے ہوئے عفت عمر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

لاہور: اداکارہ عفت عمر کی طبیعت گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہرجانے سے متعلق کیس میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اچانک بگڑ گئی۔
سیشن کورٹ لاہور میں علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔
عفت عمر نے کہا کہ مجھے چکر آرہے ہیں، جس پرعدالت نے خاتون گواہ کو فوری کرسی اور پانی فراہم کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گوہواں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Ali ZafarIffat omarMeesha shafi