کراچی: آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ایونٹ کے مقابلے دفاعی چیمپئن پاکستان کی سرزمین پر منعقد ہوں گے، البتہ بھارت اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔
میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔