کراچی: اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
سونیا حسین کا ایک تازہ انٹرویو میں کہنا تھا ان کا جلد شادی کرنے کا پروگرام نہیں ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ شادی صحیح بندے سے ہونی چاہیے چاہے تاخیر ہوجائے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جارہی ہیں اور وہ اس شے کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔
سونیا کا کہنا تھا کہ وہ جس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں اخلاقیات کے علاوہ دوسری چیزیں متاثر نہیں کرتی ہیں اور لوگوں میں یہ ختم ہوتی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس دن انہیں ایسا شخص مل گیا جو انہیں صحیح لگا تو وہ پھر دوسری شادی کرلیں گی۔