گوہر کے بغیر نہیں رہ سکتی تھی، اسی لیے شادی کرلی، کبریٰ خان

کراچی: اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ شروع میں ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان نے ان سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔
حال ہی میں نیا جوڑا رمضان ٹرانسمیشن میں دکھائی دیا، اس دوران گوہر رشید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کبریٰ نے شروعات میں شادی سے منع کردیا تھا، میرا دل ٹوٹ گیا تھا اور میں ایک سال تک پیچھے پڑا رہا۔
گوہر رشید نے کہا کہ مجھے ان کو منانے میں ایک سال لگا، ان کی مہربانی کہ یہ مان گئیں۔
پروگرام میں کبریٰ نے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا سوچا نہیں تھا، ہم شروع سے دوست تھے لیکن جب گوہر نے پروپوز کیا تو میں نے کہا ہم تو بیسٹ فرینڈز ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے۔
کبریٰ خان نے مزید کہا کہ آہستہ آہستہ مجھے احساس ہوا کہ شادی کرلینی چاہیے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ بات یہ نہیں ہوتی کہ آپ کس کے ساتھ رہ سکتے ہیں، بات یہ ہوتی ہے کہ کس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے کہا میں گوہر کے بغیر نہیں رہ سکتی تھی، اسی لیے پھر ہم نے شادی کرلی۔

ActressBig RevealedGohar RasheedKubra Khan