میں ہی ایڈمنسٹریٹر، 10 دن میں 5 کروڑ ٹیکس کلیکشن ہوئی، مرتضیٰ وہاب

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا تو وہ ایڈمنسٹریٹر برقرار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں بلدیہ عظمیٰ اور سندھ حکومت کے تعاون سے سڑکوں کی مرمت ہوتی نظر آرہی ہے، جو ادارے ماضی میں کہتے تھے کہ وسائل، اختیارات نہیں، آج وہ ادارے کام کرتے نظر آرہے ہیں، شہر کے ساتوں اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کا کام ہورہا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ای کے ذریعے 10 دن ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، اب تک کے ای سے 5 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا، جن صاحب نے اعتراض کیا اس نے 7 سال میں ایک روپے ٹیکس جمع کرایا، وہ ڈیفالٹر ہے اور نہیں چاہتا کہ ٹیکس جمع ہو، شہر بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لیے طریقہ کار بنایا، ہم نے شہر کے لیے پیسوں کی ہیر پھیر کا طریقہ نہیں اپنایا، ہم نے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے دستاویزی طریقہ اختیار کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تک میرا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یعنی اب تک ایڈمنسٹریٹر میں ہی ہوں۔

10 Daysadministrator karachiKEMurtaza WahabPress conferenceResignation Not approvedTax Collection