پاکستان کا ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام: خلابازوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل

اسلام آباد: سپارکو نے پاکستان کے ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپارکو نے خلا بازوں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے کی کامیاب تکمیل پائی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ابتدائی اسکریننگ کے بعد 2 امیدوار شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، شارٹ لسٹ کیے گئے 2 پاکستانی امیدواروں کے چین میں جامع طبی اور نفسیاتی ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار چائنا آسٹروناٹس سینٹر میں خلا بازی کی تربیت حاصل کریں گے، ٹریننگ کے بعد ایک امیدوار کو اکتوبر اور دوسرے کو نومبر میں خلائی مشن کیلئے منتخب کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان فروری 2025 میں دو طرفہ ’’خلا باز تعاون معاہدے‘‘ پر دستخط ہوئے تھے، دو طرفہ معاہدہ وزیرِاعظم پاکستان کی قیادت میں طے پایا تھا، وزیرِاعظم کے وژن اور معاونت نے پاکستان کی انسانی خلائی پرواز میں شمولیت کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین نے اپنے خلا باز پروگرام میں پاکستان کو پہلا غیر ملکی شراکت دار منتخب کیا، یہ تاریخی اقدام چین کی پاکستان کے ساتھ مضبوط حمایت کا مظہر ہے۔

astronaut selectionPakistan and ChinaPakistan Human Space Flight Programesecond phase has been completedSparco