دبئی: بحری جہاز کے کنٹینر میں شدید دھماکا

دبئی: دبئی میں بحری جہاز کے کنٹینر میں شدید دھماکا، بندرگاہ پر بحری جہاز کے کنٹینرمیں دھماکا ہوا ہے، جس سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، سول ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے، آگ کے شعلے دور سے دکھائی دیے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں، اس کی وجوہ سامنے آنے پر میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

Huge explosionJebel Ali port dubai