بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ایک فیملی کورٹ کو گزشتہ دنوں اس وقت ایک عجیب و غریب کیس سننا پڑا جب ایک خاتون نے طلاق کی درخواست میں لکھا کہ اسے اپنے شوہر میں بھوت دکھائی دیتا ہے۔
گوالیار کی فیملی کورٹ میں خاتون کا کہنا تھا کہ جب بھی اس کا شوہر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو اسے بھوت نظر آتا ہے۔
خاتون کے مطابق اسے خدشہ ہے کہ بھوت اسے قتل کردے گا، اس لیے وہ اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، بیوی نے جب سے یہ بات شوہر کو بتائی ہے تو دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے لگے، اس لیے وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔
بیوی نے طلاق کی درخواست کے ساتھ شوہر سے ہرجانہ بھی مانگا اور اس کے لیے اس نے الگ کیس دائر کیا ہے۔
تاہم، ابھی اس کیس کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے اور کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔