اسلام آباد: حکمراں جماعت کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز جویریہ ظفر پر ان کے شوہر نے فائرنگ کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جویریہ ظفر نے مبینہ طور پر شوہر کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے بعد شوہر حیدر علی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
جویریہ ظفر نے اسلام آباد کے ویمن تھانے میں مقدمے کی درخواست دی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ان کا حیدر علی سے 6 ماہ پہلے نکاح ہوا تھا، شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا جس پر کورٹ سے خلع لینے کا کہا تو شوہر نے مجھے اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
جویریہ ظفر کے مطابق شوہر نے ان کے سر پر پستول تان کر فائرنگ کی جس سے وہ بچ گئیں اور گولی دیوار پر جالگی، انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔