نیویارک: واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس لگانے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔
واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے اور گزشتہ دنوں اس کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے۔
ان نئے فیچرز میں سے کچھ تو اب صارفین کو دستیاب ہیں، جن میں سے وائس اسٹیٹس زیادہ نمایاں فیچر ہے۔
واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس پوسٹ کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے۔
واٹس ایپ میسجز میں تو کافی عرصے سے وائس میسجز کو بھیجنا ممکن تھا مگر اب اسٹیٹس کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اسٹیٹس میں جائیں۔ وہاں پینسل آئیکون کے بٹن پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد آپ کو دائیں جانب نیچے ایک مائیکرو فون کا آئیکون نظر آئے گا۔
اس آئیکون کو دباکر رکھنے سے آپ وائس نوٹ ریکارڈ کرکے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔
دھیان رہے کہ وائس نوٹ کا دورانیہ 30 سیکنڈ یا اس سے کم ہونا چاہیے۔ جب ریکارڈنگ مکمل ہوجائے تو سینڈ آئیکون پر کلک کردیں۔
پرائیویٹ آڈینس سلیکٹر کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے۔
یہ نیا فیچر بھی وائس اسٹیٹس کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔
اس کے لیے واٹس ایپ میں اسٹیٹس میں جاکر پینسل آئیکون پر کلک کریں۔ وہاں نیچے بائیں جانب اسٹیٹس کے نام سے ایک نیا بٹن نظر آئے گا۔
اس بٹن پر کلک کرکے آپ مائی کانٹیکٹ، My contacts except اور Only share with کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
جس آپشن کا آپ انتخاب کریں گے، وہ بائی ڈیفالٹ آئندہ بھی اس وقت تک محفوظ رہے گا جب تک آپ خود آڈینس کو تبدیل نہیں کرتے۔