بڑی آنت کو کیسے صاف کیا جائے؟

عصر حاضر میں لوگ مختلف جسمانی عوارض کا تیزی سے شکار ہورہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ اُن کا صحت سے عدم مطابقت کا حامل لائف اسٹائل ہے۔ صحت کو سب سے بڑی نعمت قرار دیا جاتا ہے۔ ہمارے لوگ غیر متوازی خوراک کے باعث بہت سے امراض کی زد میں آتے ہیں۔ بڑی آنت کے مسائل ان میں سرفہرست ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنت صاف ہوں تو اس کو ضرور استعمال کریں۔ آپ کو لاحق بہت سے روگ دور ہوجائیں گے۔
لوگوں کے خوراک کے غیر متوازی استعمال سے گندگی آنتوں میں چمٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے شدید بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ ہماری بڑی آنت قولون میں کس وجہ سے جمتی ہے، ایسا ہم کیا کھاتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑی آنت کچرے سے بھر جاتی ہے۔
جو چیز بھی میدہ سے بنی روز کھا رہے ہیں جو سڑی ہوئی ہے یا فائبر کی مقدار کم ہے یا بالکل نہیں ہے۔ وہ بڑی آنت میں جا کر چپک جاتی اور آہستہ آہستہ آنت بھر جاتی اور آنت کی دیوار موٹی ہونے سے اس کی صفائی بھی مشکل ہوجاتی ہے۔
اسی وجہ سے ہمارا پیٹ بڑھتا اور لٹک جاتا ہے۔ اس لیے ہمیں حتی الامکان میدے سے تیار اشیاء کھانے سے بچنا چاہیے۔
آنت میں کچرا جمع رہنے سے ہم خطرناک مسئلے میں پھنس سکتے ہیں۔
آنتوں میں بلغم کف بننے لگتا ہے اور وہ بلغم آنتوں کی طرف سے خون کے ذریعے پھیپھڑوں میں جاتا اور جمنے لگتا ہے اور آپ کو سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے اور یہ بڑی آنت میں کچرا جمنے سے ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ قبض، گیس ہونا، پیٹ میں بھاری پن، درد و مروڑ، منہ میں چھالے جیسے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، معدہ خراب ہی تو ہے اور پھر تلی ہوئی اشیاء پکوڑے سموسے، شوارما اور دیگر میدہ و بیکری آئٹمز مسائل پیدا کردیتے ہیں۔
ان کو کھانا ترک کردیجیے۔ یہ چیزیں معدہ اور آنتوں کی دیواروں سے چمٹ جاتی ہیں اور صحت کے لیے بڑی مصیبت کھڑی کردیتی ہیں اور پھر مشکل ہوجاتا ہے۔ معدہ سے ان کو باہر نکالنا، پھر بہت دوائیاں لینی پڑتی ہیں۔ اپنے معدے کا خیال رکھیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
اس تحریر میں ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتارہے ہیں جس کے استعمال سے بڑی آنت کی صفائی باآسانی ممکن ہے۔
پنساری کی دُکان سے 20 روپے کا سہاگہ لیں اور کوٹ کر آگ پر رکھے توے پر تھوڑا تھوڑا ڈال کر بریاں کریں، یہ پہلے پانی چھوڑے گا، پھر پُھول جائے گا، تب تک بریاں کریں جب تک چڑ چڑ کی آواز آنا بند نہ ہوجائے۔
اس کو بریاں کرتے وقت گھبرائیں نہیں، جتنا حرارت دیں گے یہ جلتا نہیں تب تک بھونیں جب تک چڑ چڑ کی آواز بند نہ ہوجائے۔ پھر اس کو پیس کر ڈھکن بند کانچ کے جار میں محفوظ کرلیں۔
ترکیب استعمال صبح اور شام کھانا کھانے کے بعد چنے کی دال برابر سہاگہ بریاں دو گھونٹ میں گرم پانی میں ملاکر پی جائیں۔ اس ترکیب کے استعمال سے پیٹ میں جتنی گندگی جمی ہو صاف ہوجائے گی، قبض دور ہوجاتی ہے اور بڑی آنت جلدی صاف ہوجاتی ہے۔ تین دن نہارمنہ صبح اور شام استعمال کرنے سے آنتوں میں جمی گندگی بہت حد تک صاف ہو جاتی ہے۔۔
تین دن کے بعد اس کو کھانا کھانے کے بعد ہی استعمال کریں، تاکہ جو کھانا آپ نے کھایا ہے، پیٹ میں سڑے گا نہیں اور آنتوں میں نہیں چپکے گا۔
اس کے علاوہ یہ سہاگہ پُرانے سے پُرانے دمہ کو جڑ سے ختم کرتا ہے۔ منہ میں جتنے چھالے ہوں دور کرتا ہے۔ نزلہ زکام، چھاتی میں کھڑ کھڑ بلغم،
پیٹ کی گیس، پیٹ کا بھاری رہنا جیسی شکایات کو یہ سہاگہ ختم کرتا ہے۔
ہر عمر کے لیے مفید ہے۔ بچوں کو نصف مقدار خوراک میں استعمال کریں۔۔ بچوں کے سینے پر بلغم خارج کرتا ہے۔ استعمال کے وقت ٹھنڈے پانی کا استعمال نہ کریں۔
دہی، کیلا، چاول کم سے کم استعمال کریں یا بالکل نہ کریں۔۔

AcidityColonGasStomach