لوگ 150 برس تک کیسے زندہ رہ سکتے ہیں؟

کراچی: ماہرِ جینیات کا کہنا ہے کہ بائیولوجیکل کلاک (انسان کے اندر چلنے والی گھڑی کا ایک نظام) اور ری جووینیشن تحقیق سے متعلقہ کامیابیوں کے بعد انسان 150 برس تک زندہ رہ سکیں گے۔
ماہرِ جینیات اسٹیو ہوروت نے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت آئے گا جب 150 برس تک زندہ رہنا ایک حقیقت ہوگی۔ البتہ، وہ اس بات کا تعین نہیں کرسکتے کہ یہ کب ہوگا۔
اسٹیو ہوروت کا اقدامات میں پیش رفت ممکنہ طور پر حیاتیاتی عمر کے عمل کو پلٹانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ ایسا ہوگا۔
ہوروت کے مطابق حیاتیاتی عمر کی نہایت درست انداز میں پیمائش کی صلاحیت نے طویل العمری کی تحقیق میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ اس سے سائنس دانوں کو یہ جانچنے کا موقع ملا ہے کہ آیا علاج واقعی بڑھاپے کے عمل کی رفتار کو کم کرسکتے ہیں (یا اسے الٹ بھی سکتے ہیں) بجائے اس کے کہ وہ محض بیماریوں کا علاج کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی دوا کی افادیت ثابت کرنے سے پہلے جو واقعی زندگی کو طول دے، عمر بڑھنے کے عمل کی پیمائش کے قابلِ اعتماد طریقوں کا ہونا نہایت ضروری ہے۔

150 Years AliveHow can people