ہیوسٹن: دُنیا بھر میں بھگدڑ کے واقعات کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اموات واقع ہوتی رہتی ہیں، ایسا ہی ایک تازہ واقعہ امریکا میں رونما ہوا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ ہیوسٹن میں تیسرے سالانہ ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق میوزک فیسٹیول میں 50 ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور بھگدڑ اُس وقت مچی جب لوگوں نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے۔