کراچی: پاکستان کی مقبول ہارر فلم اِن فلیمز کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا۔
پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فلم اِن فلیمز کو پاکستان سے آسکر کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔
اس فلم کے ڈائریکٹر ضرار خان اور پروڈیوسر انعم عباس ہیں۔ جنہوں نے یہ ہارر فلم بنائی ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسی طالبہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو بچانے کے لیے پُراسرار طاقتوں سے الجھ جاتی ہے۔
اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ رمیشہ نوال، بختاور مظہر، عمیر جاوید اور سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔