کراچی: ہندو برادری کا تہوار جو رنگوں سے جڑا ہوا ہے، 29 مارچ کو پوری دُنیا میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر ہندو برادری کے افراد کا جوش و خروش خاصا دیدنی ہوتا ہے۔
ہولی کی ہی مناسبت سے ہولی دا فیسٹ 5.0 کا انعقاد آج 27 مارچ کو دی پام میں کیا جارہا ہے جو ڈالمین مال کلفٹن کراچی کے نزد واقع ہے۔
آج شب ہونے والے اس فیسٹیول میں شرکا کی تفریح کی غرض سے مختلف سیگمنٹس کا بھی اہتمام کیا جائے گا، اس رنگا رنگ پروگرام میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ معروف اداکار شہریار منور، منوچہر صدیقی اور راؤ علی خان بھی اس تقریب کے شرکا میں شامل ہوں گے۔
اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد کی اس میں شرکت متوقع ہے۔