کراچی، تمام ہولڈنگ بورڈ،اسٹیمر،سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری

شہر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام ہولڈنگ بورڈ،اسٹیمر،سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ضلع سینٹرل ڈی ایم سی ایڈورٹائزنگ شعبےنےتمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے تھے ، تاہم ابھی تک سائن بورڈ اسٹیمراورہولڈنگ بورڈ ہٹائے نہیں گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں اورتیزہواؤں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلع سینٹرل میں تمام ہولڈنگ بورڈ، اسٹیمر ، سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

خلاف ورزی کرنے پر ڈی ایم سی کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے لیکن ضلع ایسٹ،ضلع ویسٹ اور ضلع ساوتھ میں سائن بورڈ ہٹائے نہ جاسکے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کے لیے موسلا دھار بارشوں کی خوش خبری دے دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر شروع ہونے والا مون سون کا سلسلہ وسطی اور بالائی علاقوں میں اگلے ہفتےتک جاری رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورمیدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

holdings