بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کے نام پر تاریخی مسجد شہید

الٰہ آباد: بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کے نام پر تاریخی مسجد کو شہید کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ٹوئٹر پر بھارتی پروفیسر اور یونیسکو کے چیئرمین اشوک سوائیں کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں یوپی کی ایک سڑک پر قائم مسجد کو ہیوی مشینری کے ذریعے شہید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اشوک سوائیں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مسجد کو بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک سڑک چوڑی کرنے کے لیے شہید کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم اسپیس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ یو پی کے شہر الٰہ آباد کے ہنڈیا نامی گاؤں میں واقع شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا ہے، مسجد شیر شاہ سوری کے دور سے قائم تھی۔
اس حوالے سے امام مسجد کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا اور 16 جنوری کو کیس کی سماعت ہونی تھی۔

Historical Mosque MartyredIndiaWidening road