حرا مانی نے خود کو کترینہ کی ماں کیوں کہا؟

کراچی: اداکارہ حرا مانی اور اُن کے شوہر مانی کی جوڑی شوبز انڈسٹری میں خاصی مقبول ہے۔ زندہ دلی اس جوڑے کا خاصہ ہے، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے یہ ہر کچھ عرصے بعد کچھ نیا کرتے ہیں۔
اب اداکارہ حرا مانی نے خود کو بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ماں قرار دے ڈالا ہے۔انہوں نے اپنا موازنہ بولی وُڈ اداکارہ کترینہ کیف سے کرنے والے فالوورز کو چُلبلا جواب دیا۔


حرا کی تصویر پر تبصرہ کرنے والے مداح کو اس بات پر حیرت تھی کہ یہ حرا مانی کی تصویر ہے یا بھارتی اداکارہ کی۔
ملک وسیم نامی اس صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ایموجی کے ساتھ لکھا ” یہ حرا مانی ہے یا کترینہ؟”۔
ایسے تبصرے سے صارف کا مقصد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی توجہ حاصل کرنا تھا جس میں وہ کامیاب بھی رہے لیکن حرا کا جواب ان کا اپنی ذات پراعتماد ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ واقعی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
صارف کو جواب دینے والی حرا نے اپنے مخصوص شگفتہ اندازمیں ایموجیز کے ساتھ لکھا ”برو کترینہ کیف کی بھی ماں، کترینہ کیف کون ہے؟ مجھے کہتے ہیں حرا مانی۔”
ویسے حرا کی ایک پرانی پوسٹ بتاتی ہے کہ ان کی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور ہیں۔
سال 2008 میں مانی سے شادی کرنے والی اداکارہ کے 2 بچے ابراہیم اورمزمل ہیں۔ حرا کے کریڈٹ پر میرے پاس تم ہو، سُن یارا، غلطی، کشف، دو بول سمیت دیگر مقبول ترین ڈرامے ہیں۔ وہ اب بھی کئی اہم پروجیکٹس کا حصہ ہیں۔

ActressHira ManiKatrina Kaif