ہم حرام تعلق نہیں چاہتے تھے، اس لیے شادی کی، حرا خان

کراچی: ٹی وی کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ حرام تعلق سے بچنے کے لیے شادی کی۔
حرا خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی زندگی میں کام کے حوالے سے رکاوٹ آجائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت تبدیل ہوجائے گی کیوں کہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔
حرا خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی اس لیے کررہے ہیں کہ ہم حرام تعلق نہیں چاہتے تھے، چاہے وہ پھر منگنی ہی کیوں نہ ہو، ہم ایک مذہبی حق کے ساتھ اپنی زندگی کو لے کر چلنا چاہتے تھے، ہمیں یقین تھا کہ اس کے بعد کچھ غلط ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ ہماری نیت صاف تھی۔
اداکارہ کے شوہر ارسلان نے کہا کہ جب آپ نے بعد میں بھی شادی کرنی ہے تو پہلے کرلیں، اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ شادی بعد میں کرلیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی نیت صاف نہیں، مجھے ایک متوازن زندگی کی چاہت تھی، اپنے کیریئر پر فوکس کرنا ہے، جس کے لیے میں چاہتا تھا کہ میں جب گھر جاؤں تو کوئی وہاں موجود ہو اور شادی کے بعد مجھے ایسا ساتھی مل گیا۔

Arsalan KhanHira KhanInterviewmarriage