بھارت، انتہاپسند ہندوؤں کا گرجا گھر پر دھاوا اور توڑ پھوڑ

نئی دہلی: بھارت اقلیتوں کے حوالے سے غیر محفوظ ترین ملک ہے، اس امر کا اظہار آئے روز مختلف واقعات کے ذریعے ہوتا رہتا ہے۔ تازہ واقعہ گرجا گھر پر انتہاپسند ہندوؤں کے حملے کی صورت رونما ہوا ہے۔
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اور چرچ پر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کو قتل کی دھمکیاں دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں نے 160 سال پرانے سینٹ جوزف چرچ پرحملہ کردیا۔ توڑ پھوڑ کی اور گرجا گھر میں موجود افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
انتہاپسندوں نے ہندوؤں کو زبردستی مسیحی بنائے جانے کا الزام لگاکر چرچ پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت لوگ عبادت کے لیے چرچ میں جمع تھے۔

کرناٹک میں انتہاپسند گرجا گھروں اور مسیحیوں کے اجتماعات کو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔ چند روز قبل کرناٹک کے شہر کولار میں ہندو انتہاپسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کو نذرآتش بھی کردیا تھا۔

Attack on ChurchHindus extremistIndiaKarnataka