بھارت ہجرت کرنے والا ایک ہندو خاندان سہولیات کے فقدان اور مودی حکومت سے مایوس ہو کر واپس پاکستان آگیا۔
تفصیلات کے مودی حکومت کے دلفریب جھانسے میں آکر 14 افراد پر مشتمل خاندان بھارت گیا تھا، مگر اب وہ واپس آگیا ہے۔
خاندان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے انھیں سبز باغ دکھائے، لیکن وہاں پہنچے تو بھارتی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔
انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا، سہولیات کا فقدان تھا، اس لیے واپس اپنے وطن آ گئے ہیں۔
ہندو خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا، جہاں سے انہیں سندھ میں ان کے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردیا گیا۔