توہین عدالت کیس: ہائی کورٹ کا شوکاز نوٹس عمران کو ارسال

اسلام آباد: عدالت عالیہ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت تھا۔
نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریرمن پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، انہوں نے تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

islamabad High courtPTI ChairmanSent to Imran KhanShow cause notice