ایمسٹرڈیم: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈپریشر خواتین کے درد شقیقہ (migraine) کی مشکلات کو بڑھاسکتا ہے۔
محققین نے جریدے نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ ہائی بلڈپریشر خواتین میں درد شقیقہ کی مشکلات بڑھاسکتا ہے۔ خاص طور پر ہائی ڈائسٹولک بلڈپریشر خواتین کو درد شقیقہ ہونے کے خطرے سے زیادہ منسلک ہے۔
ڈائیسٹولک پریشر بلڈپریشر میں دوسرا عنصر ہے اور اس وقت ہوتا ہے جب دل دو دھڑکنوں کے درمیان آرام کی حالت میں ہوتا ہے۔
تحقیق سے پتا چلا کہ دل کی صحت سے متعلق دیگر خطرے کے عوامل درد شقیقہ کے خطرے کو بڑھاتے نظر نہیں آتے، حالانکہ درد شقیقہ کو فالج، ہارٹ اٹیک یا دل کی بیماری کے زیادہ امکانات سے جوڑا گیا ہے۔
نیدرلینڈز میں ایراسمس ایم سی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے پروفیسر اور محقق اینٹونیٹ ماسن وین ڈین برنک نے کہا کہ ہمارے مطالعے میں امراض قلب کے لیے معروف خطرے والے عوامل جیسے ذیابیطس، تمباکو نوشی، موٹاپا اور ہائی کولیسٹرول پر غور کیا گیا اور صرف ہائی ڈائاسٹولک بلڈ پریشر والی خواتین شرکاء میں درد شقیقہ کے بڑھتے ہوئے امکانات پائے گئے۔