مجھے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری خاتون اچھی نہیں لگتی، حبا بخاری

کراچی: معروف اداکارہ حبا بخاری سے خاتون مداح نے انوکھا سوال پوچھ کر سب کو حیران کردیا، جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔
گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں سامعین میں بیٹھی خاتون مداح نے حبا بخاری سے پوچھا کہ آپ کون سے مرد اداکار کے ساتھ کام کرتے وقت خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں؟
خاتون کے سوال پر حبا بخاری نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ میں مرد کے ساتھ پُرسکون؟ جس پر مداح نے اپنا سوال درست کرتے ہوئے پوچھا کہ میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور آپ کی نظر میں آپ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟
حبا بخاری نے جواب میں کہا کہ اداکاری خود ایک آرٹ ہے اور یہاں سب فنکاروں کو سب کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔
اُن کا جواب سُن کر خاتون مداح نے کہا کہ آپ ہر اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں، جس پر اداکارہ نے خاتون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سب سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں۔
حبا بخاری نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاطر انداز میں کہا کہ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری خاتون اچھی نہیں لگتی۔
واضح رہے کہ حبا بخاری کے شوہر آریز احمد بھی اداکار ہیں، وہ اپنی اہلیہ سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ متعدد ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔
حبا بخاری نے 2022 میں اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی، حال ہی میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں۔

ActressHiba Bukharimedia talk