حبا شادی کے اگلے ہی روز خاوند سے کیوں لڑیں

کراچی: جب محبت کی شادی ہو تو اُس میں لڑائی جھگڑے کا عنصر لازمی شامل ہوتا ہے۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری نکاح کے دوسرے ہی روز آپس میں لڑپڑے، اس لڑائی کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
اداکار جوڑی کی رخصتی کے روز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں رخصتی کے بعد عروسی ملبوسات میں لڑائی سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آریز حبا سے پوچھ رہے ہیں کہ حبا بتائیں کہ نکاح کے اگلے روز ہی وہ ان سے لڑی تھیں جس پر حبا کہتی ہیں کہ وہ یہ بتائیں کہ کیوں لڑی تھی۔
جس کے بعد حبا کا کہنا تھا کہ آریز نکاح کے اگلے روز ہی پورا دن غائب رہے، اپنے دوستوں میں رہے یا پتا نہیں کہاں رہے مجھے نہیں پتا۔
ویڈیو میں اداکارہ حبا بخاری کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ لو میرج کا یہی نقصان ہے۔

Arez AhmedHiba Bukharimarriage