کراچی: شہر قائد میں ابر کرم زوروں سے برسنے کی پیش گوئی کردی گئی۔ کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں آج غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ شہر میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ہفتے کو بھی کراچی میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اگلے 3 روز کے دوران پارہ 36 تا 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی و شمالی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔