کراچی: شہر قائد سمیت آج رات سے لاہور، اسلام آباد اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج رات سے کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور اس دوران 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق گزشتہ رات گلشن حدید میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ لاہور میں آج شام اور کل صبح شدید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔