کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی میں کمی آگئی۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہر قائد میں آج سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، اس دوران 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ شام تک ان ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، تاہم گرمی کی شدت 40 سے 44 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔
جواد میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں گرم موسم کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور آج مطلع ابر آلود رہے گا۔