ڈاکٹروں نے 10 سالہ بچے کے دل میں گھسے چاقو کو کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا۔ یہ اہم آپریشن قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بچے دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، اتفاقیہ چاقو اس کے سینے میں گھس گیا۔
اہل خانہ مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں لے گئے، مگر سب نے جواب دے دیا۔
والدین کے مطابق پھر بچے کو این آئی سی وی ڈی لے کر آئے جہاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچے کے دل کا پچیدہ آپریشن کر کے اس کی زندگی بچا لی۔