حیدرآباد: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انہیں سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتا چلا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، ان کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شرجیل کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کردیا جائے گا۔